28 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" میں شامل ممالک نے توہین آمیز فلم اور خاکوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش ہونیوالی قرارداد کی منظوری دی ہے –

ابنا: او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس میں پاکستان کی جانب سے گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرتے ہوئے آزادی اظہاری کے نام پر گستاخانہ اقدامات کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے اس معیار کی خلاف ورزی قرار دی کہ جس میں مذہب کی آزادی کا یقین دلایا گیا ہے۔پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کی جانب سے پیش ہونیوالی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ او آئی سی نے  پیش کردہ قرارداد کو منظور کرکے پاکستان کے لوگوں کے پیغامات کو اجاگر کیا -...../169